ویب نیوز: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے،جس میںایک خاتون کو عوامی مقام پر ایک مرد کو تھپڑ مارتے اور غصہ کرتے دکھایا گیا ہے، جبکہ ویڈیو میںاصل آواز بند کر کے میوزک لگایا گیاہے.
اس ویڈیو بارے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰکیا جارہا ہے کہ پنجاب کے کسی علاقہ میںایک اسسٹنٹکمشنر خاتون ناجائز تجاوزات پر ایک دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے.
تاہم اب سامنے آنے والی حقیقت کے مطابق اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں آدمی ٹریول ایجنٹ ہے اور مبینہ طور پر ایک لڑکے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور لی اور اب رقم واپس نہیںکر رہا اور نہ ہی متاثرہ خاندان کے رابطے میںآ رہا تھا.
واقعہ کے دن اچانک ایک پارک میں متاثرہ نوجون کی بہن نے اسے دیکھ لیا اور پیسے واپس کرنے کا کہا،جبکہ غصے میں اسے تھپڑ بھی مارے، تاہم مذکورہ شخص کی جانب سے کوئی جواب نہیںدیا گیا.متاثرہ خاندان اور بہن کا کہنا ہے میں نے اپنے زیور بیچ کر اس بندے کو دیئے ہیں.موقع پر موجود ایک دیگر شخص کو مزید افراد کو لوٹے جانے کی بات بھی سنائی دے رہی ہے.
تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی آواز بند کر کےغلط طور پر کہا جارہا تھا کہ یہ ایک پنجاب کے کسی ضلع کی انتظامی افسر ہیں جو کہ ایک شہری پر تشدد کر رہی ہیں، لیکن کہانی اس کے بالکل برعکس تھی اصل حقیقت اس ویڈیو میں واضح ہو گئی ہے