424103 4666582 updates

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی 8 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپوں میں مہنگی نیلامی

ویب نیوز: دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی ہوئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (8 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) میں نمبرپلیٹس کی نیلامی ہوئی۔
Untitled 2025 12 30T061553.670
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی یہ 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی تھی جس میں سب سے مہنگی نمبرپلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم یعنی تقریباً 74 کروڑ پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی جبکہ دوسری نمبرپلیٹ 80 لاکھ درہم سے زائد یعنی تقریباً 61 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔

ایک نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم یعنی پاکستانی روپوں میں تقریبا 51 کروڑ میں فروخت ہوئی جبکہ ایک نمبر پلیٹ پاکستانی روپے میں تقریباً 33 کروڑ میں نیلام کی گئی۔Untitled 2025 12 30T061600.330

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی میں دو سے 5 ہندسوں پر مشتمل 90 خصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کیلئے پیش کی گئیں.

یہ اب تک دنیا کی سب سے بڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں