pakistani rupee latest

ہر پاکستانی شہری سوا تین لاکھ روپے کا مقروض، مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سےتجاوز

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سےتجاوزکرچکا ہے اورہرشہری تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپےکامقروض ہے۔
WhatsApp Image 2025 03 29 at 09.07.05
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےاقتصادی امورکا اجلاس ہوا،اقتصادی امورڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کےذمے مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سےزیادہ ہے ،جس میں بیرونی قرضے 56 ہزار ارب روپے کےہیں،مالی خسارہ پورا کرنے کیلئےمزید قرض لینا پڑتا ہے،پاکستان کے ذمےمجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔

حکام اقتصادی امورڈویژن کےمطابق مقامی قرضےکی مالیت 55 ہزار ارب روپے سےزائد ہے،بیرونی قرضوں کا حجم 26 ہزار ارب روپے سے زائد ہے.

پاکستان کے قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ ہے،مالی خسارہ پورا کرنےکیلئےقرضہ لینا پڑتا ہے،روپے کی قدر گرنے سے بھی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے،

کمیٹی نےمعاشی پالیسیوں کا ذمہ دار پارلیمنٹ کو قرار دینے پرتحفظات کا اظہار کیا.
Untitled 2026 01 06T082458.413
چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ سے بل پاس کراکرملک کی دھجیاں اڑارہے ہیں.

اگلے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ارب روپےکا قرضہ لیا،قرضہ استعمال نہیں ہوا مگر صوبائی حکومت سود ادا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں