court order

ای او بی آئی؛ساڑھے 14 سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار، آئینی عدالت

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے نجی اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دے دیا۔آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےاولڈ ایج پنشن سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔
Untitled 2026 01 09T063136.960
فاضل عدالت نے پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار قرار دیتےہوئےکہا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا۔ ای او بی آئی کا 2022ءٰ کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے حکم دیا کہ ای او بی آئی تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرے، وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھے، آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، اور مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

فیصلے کے مطابق فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے، ساڑھے 14سال سے زائد سروس کرنے والے کے 15 سال مکمل تصور ہوں گے، پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں