409654 6912755 updates

ای او بی آئی: پنشن میں 15 فیصد اضافہ اور اصلاحات کا بھی فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں یکم جنوری 2025 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، پنشن میں اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔

ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن پنشن میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ پنشن میں اضافہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن اپنے وسائل سے کرے گا۔ وزیراعظم نے ای او بی آئی میں اصلاحات کے لیےبھی کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

کمیٹی غیرمنظم لیبر سیکٹر کو بھی ای او بی آئی سہولت کی فراہمی کا جائزہ لے گی، غیر منظم لیبر میں گھریلو ملازمین،کاشت کاری سے وابستہ افراد شامل ہیں، اصلاحات سے اب تک نظرانداز کئے گئے ملازمین کو بھی حقوق ملیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں