397980 2840378 updates

ماحولیاتی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ڈیزل بسوں اور رکشوں‌ کی الیکٹرک میں تبدیلی کی پالیسی بنانےکاحکم

لاہور: ہائیکورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنےکی پالیسی بنانےکا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے معاملے پر درخواست کی سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسز میں تبدیل کرنے کےلیے فیز آؤٹ پالیسی بنانی چاہیے، الیکٹرک بسوں کی طرف جانا بہت ضروری ہےچاہے اس میں 2، 3 سال کاعرصہ لگ جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کورکشہ مینوفیکچررز پربھی پالیسی بنانےکاحکم بھی دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو رکشوں سے متعلق پالیسی بنانی چاہیے، رکشوں کو الیکٹرک رکشوں میں تبدیل کیاجاسکتا ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں یہ عمل کامیابی سےکیاجاچکا ہے، رکشا مینوفیکچررزکو ساتھ ملا کرپلان بناناچاہیےکہ دھواں کیسے کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ صبح میں سکول جاتےہوئے اور چھٹی کے ٹائم ایک مربوط ٹریفک پلان بنانا ضروری ہے، بڑے سکولوں کےلیے پارکنگ ایریا لازم ہونا چاہیے، لوگوں کوحکومت کے ساتھ مل کر چلناہوگا، گھرکے آگے صفائی اور خوبصورتی کاخیال کرناہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں