Untitled 2026 02 11T201921.992

بجلی مزید مہنگی؛ ماہانہ 300یونٹ تک کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کر دیئے۔نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا.

نیپرا کے فیصلے کے مطابق فکسڈ چارجز کا اطلاق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں کیٹیگریز کے صارفین پر ہوگا۔ اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔
nepra
فیصلے کے تحت ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد کیا گیا ہے، جبکہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد کیا گیا ہے۔

ماہانہ 200یونٹ تک کے نان پروٹیکڈ صارفین پر 300روپے , ماہانہ 300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350روپے ، ماہانہ 400یونٹ تک کےصارفین پرفسکڈ چارجز 200روپے اضافے سے 400 روپے کر دیئے گئے ۔

نیپرا فیصلےکے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپےکر دیئے گئے ہیں۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کے نان پروٹیکٹد صارفین پر 100 روپے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے مقررکیےگئے ہیں۔

ماہانہ 500یونٹ استعمال کےصارفین کیلئے اضافے سے فکسڈ چارجز 500 روپے ، ماہانہ 600یونٹ استعمال پر فکسڈچارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کر دیئے گئے۔

ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 75 روپے اضافے سے 675 روپے کردیےگئے۔ ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے مقررکیےگئے ہیں۔ماہانہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کیےگئے ہیں۔

ماہانہ 700یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے ، ماہانہ 700یونٹ سےزائد بجلی استعمال پر فکسڈ چارجز کمی سے 675 روپے کر دیئے گئے۔

حکومت نے صعنتی صارفین پر 101 ارب کی کراس سبسڈی ختم کر دی ، صعنتی شعبے کیلئے بجلی 4روپے 4 پیسے سستی کر دی گئی ، انڈسٹری کا بنیادی ٹیرف 33 روپے سے 29 روپے پر آ گیا ۔

انڈسٹری کا ٹیرف ساڑھے11 سینٹ پر پہنچ گیا، انڈسٹری کا بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 29 روپے54 پیسےآگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں