election voting 1

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں‌انتخابی میدان تیار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے.

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال،این اے 185 ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر پولنگ کل ہو گی.

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115 اور پی پی 116، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہو گی.
Untitled 2025 11 22T065011.825
ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کا آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا جبکہ ڈی جی خان میں اتحادی جماعتیں ہی آمنے سامنے ہوں گی اور ن لیگ کے قادر کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ میں ٹاکرا ہوگا۔

سب سے بڑا معرکہ این اے 18 ہری پورمیں ہوگا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز کا ن لیگ کے بابر نواز خان سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔سیٹ عمر ایوب کی نااہلی پر خالی ہوئی جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو مقابلے میں اتارا۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں بھی ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد مدمقابل ہیں۔

فیصل آباد کے حلقہ 96 میں لیگی امیدوار بلال بدر کا اپنی ہی پارٹی کے سابق امیدوار نواب شیر وسیر سے جوڑ پڑے گا۔

این اے 104 میں لیگی امیدوار راجا دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان میں مقابلہ ہوگا۔

این اے 143 میں ن لیگ کے طفیل جٹ کا آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری سے مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے،⁠ضابطۂ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر کیو آر ایف ہو گی جبکہ فوج انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں