election voting

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کر دیا.

فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔

این اے 96 ، این اے104 ، این اے143 ، پی پی-98 اور پی پی203 میں ضمنی انتخابات کے نیا شیڈول دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ چوبیس اکتوبر مقرر کی گئی ہے ، ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کریں گے ۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی ۔ امیدوار 3 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لےسکتے ہیں۔4 نومبر کو پانچوں حلقوں میں انتخابی نشانات دیئےجائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں