425467 9376258 updates

الیکشن کمیشن: جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے 159 ممبران اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرانے پر اراکین قومی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی سے 50 اور سندھ اسمبلی سے 33 اراکین کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔
national assembly pakistan 1
معطل اراکین قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، ملتان سے ممبران اسمبلی بھائی سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 50 معطل اراکین پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیررانا سکندر حیات، ملتان سے عدنان ڈوگر، خانیوال سےعامر حیات ہراج اور سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر سعید غنی سمیت 33 اراکین شامل ہیں.

الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا اسمبلی 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

گوشوارے جمع نہیں کرانے والے 9 ارکان سینٹ کی رکنیت بھی معطل ہوگئی۔

گوشوارے جمع کرانے تک معطل ارکان پارلیمان کارروائی میں شریک نہیں ہوسکیں گے، گوشوارے جمع ہوتے ہی معطل ارکان کی رکنیت بحال ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں