ecp 8 1

الیکشن کمیشن: پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لے لیا۔

بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پاس کرلیا، گورنر پنجاب نے بھی ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، ایکٹ 2025 کے اجراء کے ساتھ ہی 2022 والا ایکٹ منسوخ ہوگیا، ایکٹ 2022ء کے تحت جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینا چاہئے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ کرلیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت دیا گیا حلقہ بندی کا شیڈول واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولزکیلئے 4 ہفتے دے دیئے، حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز کیلئے دی گئی مہلت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، حکام کے مطابق مقررہ مدت میں کام نہ ہوا تو معاملے کی سماعت کرکے مناسب فیصلہ کریں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کرانے کے پہلے مرحلے میں‌بلدیاتی حلقہ بندی کا کام مکمل کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں