Untitled 2025 11 22T065011.825

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کاسماعت کا فیصلہ

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025ء تاحال نوٹیفائی نہیں ہو سکے،بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا.
election commission
الیکشن کمیشن کےمطابق صوبائی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کا انتظارکیا جا رہا ہے،اسی طرح یونین کونسلزکی حد بندی کےقواعد سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوسکا۔

الیکشن کمیشن نےبتایاکہ بلدیاتی علاقوں کی حد بندی اوردرجہ بندی کا نوٹیفکیشن بھی تاحال التواء کا شکارہے،جبکہ یونین کونسلز کی تعداد کے تعین سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا جا سکا۔

مزیدیہ کہ مردم شماری 2023ء کےمطابق مستند نقشےفراہم نہیں کیے جانے کےباعث بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آرہی ہیں.

الیکشن کمیشن کے مطابق ان تمام امورکی تکمیل کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ممکن ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں