407794 6912687 updates

ماحول دوست توانائی؛ چین کا منفرد ریکارڈ دنیا کے لئے مثال

ویب نیوز: چین نے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

چین نے مئی میں ہوا اور سورج سے اتنی بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی جو یورپی ملک پولینڈ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی تھی۔

چین کی جانب سے حالیہ برسوں میں ماحول دوست توانائی کے انفرا اسٹرکچر پر بہت زیادہ کام کیا گیا ہے اور مئی 2025ء میں ہی 93 گیگا واٹ سولر منصوبوں کی تنصیب کی گئی، جس کا معیار یہ بھی طے کیا گیا کہ وہاں ہر سیکنڈ میں لگ بھگ 100 سولر پینلز لگائے گئے۔

اسی طرح 26 گیگا واٹ کے ونڈ ٹربیونز کی تنصیب ہوئی۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز اور ونڈ ٹربیونز سے بجلی کی پیداوار کا انحصار مقامی موسم پر ہوتا ہے مگر ماہرین کے خیال میں محض مئی میں جتنا کام کیا گیا اس سے پولینڈ، سویڈن یا متحدہ عرب امارات کی ضروریات کے مطابق بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

جنوری اور مئی کے دوران چین نے 198 گیگا واٹ بجلی سولر پینلز جبکہ 46 گیگا واٹ بجلی ونڈ ٹربیونز سے حاصل کی گئی جو کہ انڈونیشیا یا ترکیہ کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

ایشیاء سوسائٹی پالیسی انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے ماہر Lauri Myllyvirta کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ چین کی جانب سے سولر اور ونڈ پاور پر بہت زیادہ کام کیا جا رہا ہے مگر موجودہ پیشرفت دنگ کر دینے والی ہے۔

چین کی جانب سے لگائے گئے سولر منصوبوں کی گنجائش پہلی بار ایک ہزار گیگا واٹ سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ باقی دنیا کے 50 فیصد سولر منصوبوں کے برابر ہے۔

چین کی جانب سے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں پر کام اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی روک تھام کی جاسکے۔

چین دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والی گیسوں کا اخراج کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے مگر وہ ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجی سپلائی کرنے والا یا منصوبوں پر کام کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔

پاکستان میں‌بھی سولر انرجی کے لئے صنعتی اور گھریلو سسٹمز کے طور پر چین کے بنے سولر پینلز ، انورٹرز اور جنریٹرز اور 12 وولٹ پر چلنے والی بجلی کی اشیاء استمعال کی جارہی ہے.

پاکستان کی طرح‌دیگر بہت سے ممالک بھی سولر اور ونڈ پاور انرجی کے لئے چین کی ٹیکنالوجی استمعال کر کے اپنی صنعت کوفروغ دے رہی ہیں.

دوسری جانب ماہرین کے مطابق چائنا کی جانب سے ماحول دوست توانائی میں‌ریکارڈ کام کے بعد دیگر ممالک کے لئے مثال پیدا ہو گئی ہے اور گرین گیسسز ‌پیدا کرنے والے ممالک کو ماحول دوست اقدامات اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے آگے آنا ہو گا.

اپنا تبصرہ لکھیں