422985 5899640 updates

ڈی ایس پی نے خود بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا اور ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدرنے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
Untitled 2025 12 14T044958.911
انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدرنے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کرا دی تھی.

ڈی ایس پی عثمان حیدر نےایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق عثمان حیدر کی بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے.

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں