saudia arabia 1

مفت عمرہ کی آڑ میں‌منشیات سمگلنگ؛ تین پاکستانی بزرگ خواتین تاحال قید

ویب نیوز:سعودی عرب میں مبینہ طور پر مفت عمرہ کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کیس میں بے گناہ سزا کاٹنے والی فیصل آباد کی تین ضعیف خواتین تاحال رہا نہیں‌ہو سکیں.واقعہ کو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود اہلخانہ انصاف اور رہائی کے منتظر ہیں۔
Untitled 2026 02 23T191958.422
متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کی مائیں عمرہ کی ادائیگی کے شوق میں فری پیکیج کے جھانسے میں آئیں اور مبینہ طور پر ان سے منشیات سمگل کروائی گئی،اہلخانہ کے مطابق خواتین بے گناہ ہیں اور دھوکہ دہی کا شکار ہوئیں۔

انور بی بی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو عمرے کا بے حد شوق تھا، لیکن انہیں فری عمرہ کے نام پر پھنسایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ سے فون پر بات کرنے کے لیے ہر ہفتے پانچ ہزار روپے کا کارڈ لوڈ کروانا پڑتا ہے، جس کے باعث مالی حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق والدہ اور دیگر خواتین کو 25، 25 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

بیٹے کا کہنا ہے کہ والدہ کی رہائی کی کوششوں میں گھر اور زمین تک فروخت کر دی، مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

متاثرہ خاندانوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر فوری اقدامات کرے اور بے گناہ خواتین کی رہائی یقینی بنائے تاکہ ان کے خاندانوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں