ملک بھر سمیت جنوبی پنجاب میں نشہ کے عادی افراد کی آئے روز مردہ حالت میںملنے کا سلسلہ روز کی بنیاد پر جاری ہے. اس سلسلے میںگزشتہ روز بھی ملتان روڑ پرانا لاری اڈا کبیروالا ٹیکسی سٹینڈ کے پاس کچرے کی ڈھیری پر ایک لاوارث نعش پائی گئی.
پولیس کے مطابق مردہ حالت میںملنے والا شخص نشہ کا عادی معلوم ہوتاہےجو مبینہ طور پر نشہ کی ذیادتی کی وجہ سےجان کی بازی ہارگیا.پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کرکے شناخت اور ورثاءکی تلاش کی کارروائی شروع کر دی ہے.