ملتان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن شیڈول 2026ء کا اعلان کر دیا گیا.
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026ء کا الیکشن پروگرام تشکیل دینے کے بعد چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد فیاض الحق آرائیں نے شیڈول کا اعلان کیا۔
اس سلسلے میںجاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی 02 جنوری 2026ء بروز جمعتہ المبارک کو بوقت 9:00 بجے تا 4:00 بجے دن ہو گی ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 03 جنوری بروز ہفتہ، بوقت 10:00 بجے تا 12:00 بجے دن، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات و فیصلہ 05 جنوری بروز سوموار، بوقت 09:00 بجے تا 12:00 بجے دن جبکہ واپسی کاغذات بھی اسی روز بوقت 12:00 بجے تا 03:00 بجے دن ہو سکیںگے، نیز حتمی فہرست امیدواران بھی اسی روز بوقت 04:00 بجے دن جاری کر دی جائے گی۔
صوبہ بھر کی تمام ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کی طرح ملتان میںبھی پولنگ 10 جنوری 2026ء بروز ہفتہ بوقت 9:00 بجے تا 4:30 بجے شام ہو گی، جبکہ پولنگ کے دن نماز و طعام کے لیے 12:30 بجے تا 01:30 بجے دن کا وقفہ ہوگا۔
دریںاثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے سال 2026ء کے انتخابات کے لیے ووٹرز کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
الیکشن بورڈ کے مطابق، پنجاب بار کونسل کی ہدایات کے تحت ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور پنجاب بار کونسل کا اصل کارڈ لازمی ساتھ لانا ہو گا.ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے کارڈز Valid تصور ہوں گے، جبکہ فریش وکلاء کے لیے امسال 2025 کا کارڈ Valid ہوگا۔
اس کے علاوہ وہی ممبران ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جن کے نام پنجاب بار کونسل کی آئندہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوں گے، نیز فوٹو کاپی یا سکیننگ کاپی شناختی کارڈ یا پنجاب بار کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

