رحیم یارخان: مولوی سے 25000 روپےکا تعویز لینے کے باوجود شادی نہیں ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا۔
25 ہزار کی بھاری رقم لے کر شادی کا تعویز دینے کے باوجود 8دن میں نوجوان کی شادی نہیں ہونے پر متاثرہ نوجوان شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا.
پولیس کو بتایا کہ مولوی نے تعویذ دے کر 8دن میں شادی ہونے کا وعدہ کیا، لیکن چار ماہ ہوگئے شادی ہوئی نہ25ہزار روپے واپس ملے ہیں.
متاثرہ نوجوان کی پولیس کو درخواست پر تھانہ اقبال آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی سے 25ہزار روپے برآمد کرکے نوجوان کے حوالے کردیئے۔
متاثرہ نوجوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اپنے سلوگن پر پوری طرحعمل کرتے ہوئے میری مدد کی اور ناجائز طور پر ہتھیائی گئی میری رقم واپس دلا دی ہے.