WhatsApp Image 2025 01 14 at 07.25.47

ڈیرہ غازیخان:رودکوہیوں کی تباہ کاریاں روکنے کے لئے ایشین بنک کی معاونت

ڈیرہ غازیخان میں رودکوہیوں کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیز کار دیا گیا۔لون6027۔پاک پراجیکٹ ریڈینینس فنانسنگ فارپنجاب واٹرریسورسز مینجمنٹ بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے رودکوہیوں کے پانی کے سٹوریج اور فلوکیلئے چینل فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں ایم این اے سردار عبدالقادر خان کھوسہ،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ممبران صوبائی اسمبلی سردار احمد خان لغاری،محمد خان کھوسہ،خواجہ نظام الدین محمود،علی یوسف لغاری کے علاوہ اے ڈی سی آر نعمان فاروق تارڑ،اسسٹنٹ کمشنرز تیمور عثمان،جنید خان،چیف انجینئر اریگیشن ذوالفقار علی،امیر مسلم اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے افسران موجود تھے۔ڈیرہ غازیخان میں رودکوہیوں کے پانی کی سٹوریج کیلئے ڈیمز بنانے کی تجویز ہے، سردار عبدالقادر خان کھو سہ نے کہا کہ فارن انویسٹمنٹ سے رود کوہی علاقوں کے مکینوں کے معاشی مفاد کو مقدم رکھا جائے.سردار احمد خان لغاری نے کہاکہ بارشوں سے آنے والا پانی ہمارے مکینوں کا سب سے بڑا ذریعہ معاش ہے.اس حوالے سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کو مکمل تعاون فراہم کرینگے.ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کہا کہ کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کا کیمیکل سے پاک نعمت ہونے کے ساتھ ڈیرہ غازی خان میں تباہی بھی لاتا ہے.نئے منصوبہ کے تحت ضائع ہونے والے پانی کا بہترین استعمال عمل میں لایا جائے گا.خواجہ نظام الدین محمودنے کہاکہ تونسہ میں سنگھڑ نالہ تباہی مچاتا ہے ، اسے دریا تک واٹر چینل فراہم کرنا ضروری ہے.اجلاس میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی سکیم پلان،فزیبیلٹی سٹڈی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں