اسلام آباد:مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کی بقایا جات کی مد میںتنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کو ایک سال سے زائد کی تنخواہیں ملنے کی راہ ہموار ہوگئی،وزارت قانون نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوگرین سگنل دے دیا.
وزارت قانون کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ فیصلے کےبعد بحال ہونے والے ارکان کا پہلا نوٹیفکیشن ہی قابل اطلاق ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بحال ایم این ایز کو بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ورکنگ شروع کردی۔
اس ضًن میں19 ایم این ایزکو 11 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی متوقع ہے،ہر ایم این اے کو تقریباً 60 لاکھ روپے ملیں گے.
جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےوزارت قانون اور الیکشن کمیشن سے باضابطہ رہنمائی مانگی تھی،الیکشن کمیشن نے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پر چھوڑ دیا تھا۔
ذرائع قومی اسمبلی کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی کی حتمی منظوری کے بعد ارکان کو جنوری میں ادائیگیاں متوقع ہیں، 19 ایم این ایزکوبقایا تنخواہوں کی مد میں 11 کروڑروپےسےزائد ادا ہوں گے،ہر ایم این اے کو تقریباً 60 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں کے ارکان معطل کیے تھے،2 جولائی 2025 کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کر دیا تھا،بحال ہونے والوں میں 16 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

