Untitled 98

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیوں کو مؤثر بنانے اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

دستاویزات کےمطابق پنجاب بھرمیں نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنزکادائرہ کار بڑھایا جائےگا.

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سیٹ اپ کوڈسٹرکٹ لیول تک توسیع دی جائےگی، جس کے لئے پہلےلاہورسمیت9ڈویژنز میں نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنز کا قیام کیا گیا۔

دستاویزات کےمطابق پنجاب کےتمام اضلاع میں نارکوٹکس کنٹرول سینٹرزبنائےجائیں گے.

جس کے بعد منصوبےکی تکمیل پر نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنز کو تحصیل سطح تک بھی توسیع دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں