411645 4144196 updates

جہیز پر پابندی کیلئے قانون کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی وقار نسواں کمیشن نےجہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر لیں۔

گزشتہ روز قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے خاندانی قوانین کے جاری نظرثانی عمل کے تحت جہیز اور دلہن کے تحائف (پابندی) ایکٹ 1976ء پر دوسرا قومی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کی صدارت چیئرپرسن وقار نسواں کمیشن اُمِ لَیْلیٰ اظہر نے کی جس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے کلیدی نمائندگان نے شرکت کی جب کہ شرکاء نے قانون کا شق وار جائزہ لیا۔

ممبران کے مطابق یہ اجلاس قانونی اصلاحات کے سلسلے کی اہم کڑی ہے، جو قومی اسمبلی کی جینڈر مین اسٹریمِنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات اور وقار نسواں کمیشن ایکٹ 2012ء کے تحت کمیشن کے دائرہ اختیار کے مطابق منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں جہیز اور دلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے قانون کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں قومی وقار نسواں کمیشن نے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کرلیں۔

خیال رہے کہ ملک میں‌جہیز پر پابندی کا قانون طویل عرصہ سےموجود ہے، لیکن جہیز دینے اور لینے پر عوامی شعور کی کمی کی وجہ سے قانون پر عملدرآمد میں‌کمزوری ہے، جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے بھی اس قانون کو مؤثر بنانے کے لئے کوششیں‌ بارآور ثابت نہیں‌ہو سکیں‌.

اپنا تبصرہ لکھیں