Untitled 2026 01 07T081815.348

پنجاب میں گاڑیوں کی مانیٹرنگ کیلئے الیکٹرانک چِپ لگانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں گاڑیوں پر مانیٹرنگ کیلئے الیکٹرانک چِپ لگانے کی تیاری شروع کردی گئی۔

نمبر پلیٹ پر الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی جس سے گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن دستیاب ہو گا اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔
punjab vanity number plates
پولیس نے الیکٹرانک چِپ کے حوالے سے سفارشات کی سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ کوبھجوا دی۔

الیکٹرانک چِپ سے چوری شدہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہوگی، الیکٹرانک چِپ سے جعلی نمبر پلیٹس کا خاتمہ کیاجاسکے گا، غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔

الیکٹرانک چِپ سے شہر میں داخل اور خارج ہونے والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ ممکن ہوگی.

الیکٹرانک چِپ سےٹریفک مینجمنٹ اور شہری سیکیورٹی بہتربنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں