944653 97903685

پنجاب کے تمام تھانوں میں شفافیت کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے تمام تھانوں میں بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا۔
WhatsApp Image 2026 03 29 at 11.13.15
نادرا کے تعاون سے پولیس تھانوں میں بائیومیٹرک ویری فکیشن لازمی قرار دی گئی ہے اور بغیر بائیومیٹرک ویری فکیشن کے ملزم یا مدعی کا اندراج ممکن نہیں ہوگا۔

پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں بائیومیٹرک ماڈیول فعال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تمام تھانوں میں 7 روز کے اندر بائیومیٹرک ڈیوائسز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پولیس افسران کو فوری طور پر ڈیوائسز کے سٹاک کا معائنہ کروانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ پولیس اہلکاروں کی حاضری بھی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی، جس سے ملزمان اور شہریوں کی شناخت کا عمل تیز اور شفاف ہوگا۔ آئی جی پنجاب آفس کی جانب سے 7 روز میں کمپلائنس رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں