supreme court of pakistan 10

پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں‌ پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

لاہور میں‌ منعقدہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس اور اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی.
Untitled 2026 01 04T054512.579
بجلی بندش سے متاثرہ علاقوں میں عدالتوں کے لیے سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے ضلعی عدالتوں کو مسلسل بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی اصلاحات کے لیے پنجاب حکومت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے عدالتی نظام کے استحکام کے لیے توانائی انفراسٹرکچر کو ناگزیر قرار دیا گیا ۔ کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ کے قریبی اشتراک کو عدالتی اصلاحات کے لیے ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق سولر توانائی سے عدالتوں کی کارکردگی، پائیداری اور لاگت میں کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں