لاہور: حکومت پنجاب نے مختلف اضلاع میں کام کرنے والی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا.
زرائع کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے خلاف طویل عرصے سے ناقص کارکردگی، کرپشن اور درست صفائی نہیں ہونے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔جس پر متعدد تبدیلیاں عمل میںلانے کے ساتھ صفائی کا انتظام ٹھیکے پر بھی دیا گیا.
حکومتی زرائع کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے خاتمے کے بعد ہر ضلع میں صفائی کا انتظام مقامی حکومت (ڈسٹرکٹ انتظامیہ) کے سپرد کیا جائے گا۔
نئی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں صفائی کے معاملات چلائے جائیں گے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوںکو ڈپٹی کمشنر دفاتر اور میونسپل کارپوریشن میںضم کیا جائے گا.
حکومت پنجاب نے متعدد عوامی شکایات اور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کے بعد مختلف وجوہات پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سمری تیار کرکے کابینہ اجلاس میںپیش کی جائے گی. جس کی منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی برائے گورننس بھی اس فیصلے کی توثیق کرے گی۔

