WhatsApp Image 2025 03 17 at 13.06.47

میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی نئی رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل کی کالجز رجسٹریشن پر پابندی کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تاہم پی ایم ڈی سی نئے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن نہیں کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 5 جنوری کے بعد کی میڈیکل کالجز رجسٹریشن کی درخواستوں پر غور نہیں ہو گا، جبکہ 5 جنوری سے قبل کی 13 میڈیکل کالجز کی درخواستیں زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کیلئے فیکلٹی کی کمی پر رجسٹریشن پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز 121 اور سرکاری کی تعداد 66 ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں