Untitled 2025 12 27T142554.989

دخترِ مشرق بےنظیر بھٹو کی برسی، گڑھی خدا بخش میں‌عقیدت و احترام کے مناظر

لاڑکانہ:دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں جہاں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے فریال تالپور کے ساتھ بے نظیر بھٹو کے مزارپر حاضری دی، ذوالفقارعلی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کی قبروں پر بھی پھول رکھے۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں اور جیالوں نے بھی بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی دیگر شخصیات کی قبروں پر حاضری دی۔
Untitled 2025 12 27T142543.541
حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

دخترِ مشرق کا لقب پانے والی بینظیر بھٹو کا جنہیں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم بھی رہیں۔بینظیر کے والد سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا ، دو بھائی قتل ہوئے ، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کاٹی لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

بے نظیر بھٹو، جنہیں سیاسی مبصرین پاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما قراردیتے ہیں، اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو جنوبی ایشیا کی اُن سیاسی شخصیات میں شامل ہیں ہوتا ہے جن کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔Untitled 2025 12 27T142532.007

بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کونوینٹ آف جیززایند میری کراچی گرامر سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے بی بی نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

مبصرین کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے دونوں بیٹوں کے بجائے بینظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا، پھر وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء لگایا تو بینظیر بھٹو بیرون ملک رہ کر جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیں، اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں تو عوام نے بے مثال استقبال کیا۔

1988 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، تاہم 18ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی۔نومبر 1993میں بینظیر بھٹو ملک کی دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئیں، لیکن 1996میں پیپلز پارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کردیا۔
423902 2226104 updates
مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد بینظیر بھٹو نے جلا وطنی اختیار کی، پھر 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں تو یہاں ان کے استقبالی جلوس میں بم دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

بینظیر بھٹو نے ملک کے مختلف شہروں ميں جلسے کر کے حکومت کو عوامی خواہشات کا آئينہ دکھايا، اس دوران بینظير بھٹو کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا جاتا رہا مگر وہ خود کو عوام سے دور نہ رکھ سکیں۔27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پر ان پر جان ليوا حملہ کيا گیا اور یوں عوام کی یہ محبوب ليڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔

بینظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور، ملتان، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں‌بھی بے نظیر بھٹو کی برسی پر دعائیہ و تعزیتی تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں