WhatsApp Image 2025 03 31 at 02.07.05

عید پر گھر جانے والے کسٹم اہلکار کی گاڑی حادثے کا شکار، 375 موبائل فونز بکھر گئے

کوہستان: عید پر گھر جانے والے کسٹم اہلکار کی گاڑی حادثے کا شکار، 375 موبائل فونز بھی موقع پر بکھر گئے.

کوہستان میں‌ کسٹم سوست پورٹ سے عید منانے گھر جانے والے کسٹم اپریزر نظام اور یوڈی سی ابوبکر کی گاڑی بشام کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے دوران گاڑی میں‌تقریباً 375 قیمتی موبائل فون بھی پائے گئے جو موقع پر بکھر گئے،مذکورہ موبائل فون مبینہ طور پر سوست کسٹم میں ضبط شدہ تھے.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں