ملتان: ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہائیکورٹ سمیت عدالتوں میں مقدمات کے اندراج سے قبل درخواست گزاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دینے کے خلاف درخواست پر مزید دلائل کے لئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر ملک محبوب سندیلہ ایڈووکیٹ نے سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ اور وسیم اکرم ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 جنوری 2026ء کو جاری نوٹیفکیشن مقدمات کی دائری اور پیروی کے لیے اور مقدمات کی نقول کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اس عمل سے انصاف تک رسائی میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔

