اسلام آباد: عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ این سی سی آئی اےعباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے بعد عدالت نے دو صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیاہے کہ این سی سی آئی اے نے دو جون کو ریاست مخالف مواد کی انکوائری شروع کی۔ عدالت این سی سی آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہے۔ یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو 27 معروف یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دیا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے ریاست مخالف مواد کی انکوائری کے نتیجے میں شواہد کی بنیاد پر اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف، مطیع اللہ جان،اسد طور اور صدیق جان سمیت 27 یوٹیوبرز کے چینل بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیاہے.
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق این سی سی آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی،این سی سی آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔
عدالتی حکم میں مطیع اللہ جان،اسد طور ، صدیق جان، اوریا مقبول جان،حبیب اکرم،عمران ریاض خان کے یوٹیوب چینلز بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ صابر شاکر، عمران خان،آفتاب قبال،وجاہت سعید خان،معید پیرزادہ ، مخدوم شہاب الدین،حیدر مہدی،صبیح کاظمی،آرزو کاظمی اور ساجد گوندل کے چینل بھی شامل ہیں۔ رانا عذیراور پاکستان تحریک انصاف کا یوٹیوب چینل بھی بند کرنے کا کہا گیا ہے۔