islambad highcourt

ریڈیو پاکستان کے ملازمین کوواجبات کی عدم ادائیگی پر عدالت برہم، ادائیگی کی مشروط ہدایت

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ملازمین کی بحالی اور کروڑوں روپے کے واجبات روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے حکومتی رویے پر سخت برہمی کا اظہار کردیا ۔
Untitled 2025 12 11T075321.215
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کا اپنے واجبات حکومت سے لینا کتنا مشکل ہوگیا ہے۔ لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں جبکہ حکومت نے کروڑوں روپے روک رکھے ہوئے ہیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہوتا ہے، یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب ادائیگی کب تک کریں گے؟ اس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے بتایا آج یا کل تک تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے باقی واجبات سے متعلق بھی سوال کیا۔ حکومتی نمائندے نے جواب دیا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جا رہی ہے۔

اس پر فاضل عدالت نے ہدایت دی کہ ملازمین سے حلف نامہ لے لیں کہ اگر اپیل منظور ہو گئی تو تمام رقم واپس کر دیں گے۔ عدالت نے ان ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں