ریوڈی جنیرو:اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی )کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن اسٹائلی نے دورہ برازیل کے دوران کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 30کے مقام اور صدر کی نامزدگی کر دی.
کوپ30برازیل کے شہر بیلم میں منعقد ہوگی،جبکہ سفیر آندرے کوریا ڈو لاگو کو صدر نامزد کیا گیا ہے. یو این ایگزیکٹیوسیکرٹری نے رواں سال منعقد ہونیوالی کوپ30سے متعلق مباحثوں میں بھی حصہ لیااورپیرس معاہدے کے دسویں سال گلوبل کلائمٹ ایکشن پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی بات کی.
یو این ایف سی سی سی کے ایگزیکٹو سکرٹری سائمن نے برازیلیا میں انسٹی ٹیوٹو ریو برانکو- برازیل کی سفارتی اکیڈمی میں اپنی پہلی تقریر کرکے کوپ30 کے حوالے سے بحث کا آغاز کردیا ہے.
واضح رہے کہ رواں سال کوپ 30برازیل میں منعقد ہوگی،گزشتہ سال نومبر میں کوپ29آزربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوئی تھی،جس میں دنیا بھر سے ایک سو چھیانوے ممالک سے 75 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی تھی۔