Untitled 2025 11 14T064257.821

آئینی عدالت؛ چیف جسٹس نے محمد حفیظ کورجسٹرار اور مظہر بھٹی کو سیکرٹری مقرر کر دیا

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرک اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت بھی تعینات کردیا ہے ۔

Untitled 2025 11 14T223445.538سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حفیظ خان ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ سے تعلق رکھتےہیں. وہ سرائیکی اور اردو کے مقبول ترین ناول نگار و افسانہ نویس ہیں. ان کی دودرجن سے زائد کتب بھی شائع ہوچکی ہیں.

یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان نےآئینی عدالت کے چیف جسٹس کا حلف لے لیاہے،جس کے بعد آئینی عدالت کےپہلے چیف جسٹس بھی بن گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں