Untitled 2025 12 13T103811.344

بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کے کیش ادائیگی پر مکمل پابندی

اسلام آباد: حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کے تحفظ اور نظام میں شفافیت لانے کیلئے اہم اقدام کرلیا ہے۔

پروٹیکٹر سمیت کسی بھی سرکاری یا متعلقہ عمل کیلئے فیس یا چارجز کی نقد وصولی ختم کردی گئی ہے۔
oversease pakistanis
بیورو آف امیگریشن نے اس ضمن میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کیلئے جانے والے امیدوار اب تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے ہی کریں گے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی امیدواروں سے کسی قسم کی کیش وصولی کی اجازت نہیں ہو گی.

تمام ادائیگیاں صرف بینک یا منظور شدہ ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے ہی قابل قبول ہوں گی۔

حکام کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں