Untitled 2026 03 05T011522.637

ہولی کی رنگا رنگ تقریبات، خوشیوں اور مذہبی عقیدت کا اظہار، ایک دوسرے کو مبارکباد

حیدرآباد:ملک کے مختلف علاقوں میں ہندو برادری کی جانب سے قدیم تہوار ہولی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔

ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی شہر کے مختلف مقامات پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
938646 54683137
تہوار کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشیوں کا اظہار کیا.

بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے ہولی کے موقع پر خوب رنگ کھیل کر خوشیاں بانٹیں۔

شہر کے مختلف مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا.

گھروں اور کمیونٹی ہالز میں روایتی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں