اسلام آباد: دنیا کے مختلف خطوں میں انٹرنیٹ صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے، اس کی وجہ کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں مسائل کے باعث ایکس سمیت متعدد ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو رہی۔
برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ کلاوڈ فیئر میں تکنیکی خرابی کے باعث مختلف ویب سائٹس، چیٹ جی پی ٹی اور ایکس سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند ہو گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق کلاؤڈ فیئر میں تکنیکی خرابی سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، کلاوڈ فلیئر کمپنی کا کہناہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس طرح ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی ہونے سے سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہیں.
کلاؤڈ فلیئر ایسی انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی ہے جو کانٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے طور پر کام کرتی ہے،یعنی ویب سائٹس کے مواد کو تیزی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اور اب اس کے سسٹم میں نامعلوم خرابی ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں خرابی کے باعث ایکس ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔کلاؤڈ فلیئر کے باعث بیشتر ویب سائٹس لوڈ نہیں ہو رہیں مگر جو لوڈ ہو رہی ہیں ان میں بھی کانٹینٹ اور تازہ ڈیٹا غائب ہے۔زیادہ تر متاثرہ ویب سائٹس میں انٹرنل سرور ایرر نظر آرہا ہے۔یہ واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کب تک برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
کلاوڈ فیئر میں خرابی کے باعث اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،این سی سی پی ایل ، سی ڈی سی کی ویب سائٹس متاثر ہوئیں ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں این ڈی ایم کےسودے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستانی ادارے ویب سائٹ رن اور سائبر سیکیورٹی کیلئے امریکی کمپنی کلاؤڈ فیئر پر انحصار کرتے ہیں۔ سابق چیئرمین چیئرمین پاشا زوہب نے کہا کہ پاکستان کواپنا کلاؤڈ فلیئرسسٹم بنانا چاہئے، پاکستانی آئی ٹی ماہرین میں صلاحیت موجود ہے، حکومت پاکستان سپورٹ کرے تو مقامی کلاؤڈ فیئر تیار ہو سکتاہے۔
پی ٹی اے کا کہناہے کہ ایکس اورکلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی سروس بندش کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ رابطےمیں ہے، سروس کی مکمل بحالی تک صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ کلاوڈ فیئر میں تکنیکی خرابی کے باعث مختلف ویب سائٹس، چیٹ جی پی ٹی اور ایکس سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند ہو گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کلاؤڈ فیئر میں تکنیکی خرابی سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ، کلاوڈ فلیئر کمپنی کا کہناہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کلاوڈ فیئر میں خرابی کے باعث اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،این سی سی پی ایل ، سی ڈی سی کی ویب سائٹس متاثر ہوئیں ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں این ڈی ایم کےسودے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستانی ادارے ویب سائٹ رن اور سائبر سیکیورٹی کیلئے امریکی کمپنی کلاؤڈ فیئر پر انحصار کرتے ہیں۔ سابق چیئرمین چیئرمین پاشا زوہب نے کہا کہ پاکستان کواپنا کلاؤڈ فلیئرسسٹم بنانا چاہئے، پاکستانی آئی ٹی ماہرین میں صلاحیت موجود ہے، حکومت پاکستان سپورٹ کرے تو مقامی کلاؤڈ فیئر تیار ہو سکتا ہے ۔
پی ٹی اے کا کہناہے کہ ایکس اورکلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی سروس بندش کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ رابطےمیں ہے، سروس کی مکمل بحالی تک صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
