اسلام آباد:سپارکو نے نیوی گیشن پوزیشننگ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ چولستان ریلی میں جدید ترین نیویگشن سسٹم کامیابی سے لانچ کردیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو کا جدید پاک ایس بی اے ایس نیویگیشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے ۔ جس نے صحرا میں اعلیٰ درستی اور سگنل کی پائیداری کا مظاہرہ کیا، نئی ٹیکنالوجی سے مقام کے تعین میں عام سسٹم کے مقابلے نمایاں بہتری آئی، ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ میں غیر معمولی فائدہ ہوا۔
پاک ایس بی اے ایس آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں معاون ہوگا، ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشن کی سہولت ملے گی، سروے اور نقشہ سازی میں پوزیشننگ کی غلطیوں اور لاگت میں کمی آئے گی،جبکہ جدید سسٹم عوامی تحفظ اور تکنیکی خودانحصاری کو مضبوط بھی کرے گا۔
چولستان جیپ ریلی میں 4 خواتین ڈرائیورز سمیت درجنوں ریسرز نے طویل ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں۔
چولستان جیپ ریلی میں سٹاک کیٹیگری کا مقابلہ ہوا جس میں 4 خواتین ڈرائیورز سمیت 79 ریسرز نے 216کلومیٹر طویل ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں ۔
خواتین کیٹیگری میں ازمیر اسلم اور لالین اخونزادہ کامیاب رہیں جبکہ آج پری پئیرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ بھی منعقد ہوا۔
مزیدبراں میوزیکل نائٹ،،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
