لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ نے کم عمری کی شادی، دلہا اور دلہن کی عمرکی تصدیق کے بغیر نکاح پڑھانے اورنکاح فارم کے مکمل کالم تحریر نہیں کر نیوالے 5 نکاح رجسٹراروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا.
ہائیکورٹ بہاو ل پور بنچ کےجسٹس انوار الحق پنوں نے کم عمری کی شادی اور بچیوں کی بازیابی کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کی.
عدالت نے 14سالہ سعدیہ نور کا نکاح کرنے پر عارف والاضلع پاکپتن کے نکاح رجسٹرارعبدالقیوم،11سالہ آمنہ بی بی کا نکاح کرنے پر موضع سکھیل یونین کونسل نمبر46بہاول پور کے قاضی شاہد ولد غلام نبی کلاچی،13سالہ مہوش بی بی کا نکاح کرنے پر موضع گھلواں علی پور ضلع مظفر گڑھ کے قاضی ملک محمد رمضان ولد فقیر بخش،13سالہ مومل فدا کا نکاح رجسٹرڈ کرنے پر ہھتیجی احمد پور شرقیہ کے نکاح خواں اور نادیہ بی بی بنا م ایس ایچ او کیس کی سماعت میں نکاح نامہ کے مکمل کالم نہیں لکھنے پراحمد پور شرقیہ کے قاضی غلام مرتضی کے خلاف متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ1929ءکے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔
قبل ازیںلاہور ہائیکورٹ کے حکم PLD2020-811 کے مطابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی پنجاب نے صوبہ بھر میں نکاح کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے نکاح رجسٹراروں کو عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی،جس کی خلا ف ورزی پر عدالت نے نکاح رجسٹراروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔