Untitled 2026 02 25T213904.057

چیف جسٹس کا وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ www.fccp.gov.pk کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا۔
Untitled 2026 02 25T214500.800
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے تمام ججز بھی موجود تھے۔

نئی ویب سائٹ جدید اور صارف دوست طرز پر سائلین، وکلاء سمیت دیگر کے لیے تیار کی گئی ہے.

ویب سائٹ کے ذریعے عدالت کے دائرہ اختیار، بنچوں کی تشکیل اور عدالتی امور کی تفصیلات تک آسان رسائی ممکن ہو گی.

اعلامیہ کے مطابق ویب سائٹ پر آن لائن مقدمات کی تلاش اور کاز لسٹ کی بر وقت اشاعت کی سہولت فراہم کی گئی ہے.

سائلین ویب سائٹ کے ذریعے مصدقہ نقول، سماعت میں التواء اور جلد سماعت کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
Untitled 2026 02 25T213909.975
ویب سائٹ پر نوٹسز، سرکلرز، عدالتی انتظامیہ اور ججز سے متعلق مکمل معلومات فراہم کر دی گئی ہیں.

عوامی آگاہی اور شفافیت کے لیے ویب سائٹ پر اعداد و شمار اور ڈیش بورڈ کی خصوصیت بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت سے شفافیت بڑھے گی اور عوام کو بر وقت سہولیات میسر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں