لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر 4سال سے لاپتہ 17سالہ لڑکی کا سراغ لگ گیا.
مقدس بی بی قتل ہوچکی ہے، اور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر رپورٹ جمع کروادی.
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے والے2022ءسے لیکر 2026ء تک کے تفتیشی افسران سے متعلق جواب طلب کرلیا.
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھر میں خواتین اور بچیوں کے اغواء کے کیسز کی تفصیلات آئی جی پنجاب سے 15روز میں طلب کرلی.
پولیس کا یہ رویہ ہے کہ جب بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کروانے والے عزیز واقارب تھانے جاتے ہیں تو پولیس والے کہتے ہیں خود ہی گئی ہو گی، یہ رویہ قابل برداشت نہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ریمارکس
رپورٹ کے مطابق سال 2022ءمیں مقدس بی بی کے اغواء میں جس شحض کو پکڑا تھا اس سے تفتیش کرکے چھوڑ دیا گیا اور اب اسی سے دوبارہ تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ اسی نے مقدس بی بی کو قتل کیا تھا.
