federal board of revenue fbr

ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی،جائیداد کی کم ویلیو ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈلائن سےچند روز قبل انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی کردی،اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ، ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ پہلے سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو ترمیم یا دوبارہ کروانے کا نہیں کہا جائے گا۔

آن لائن پورٹل آئرس پر انکم ٹیکس ریٹرن کے فارم میں تبدیلی کے بعد ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے ۔

ٹیکس ریٹرن فارم میں تبدیلی پر مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد ریٹرن جمع کروا چکے اور اب فارم میں ترمیم کا کہا جا رہا ہے ۔ لوگ پہلے ہی بلند ٹیکس ریٹ اور ہراساں کئے جانے سے بھاگتے ہیں ۔ ٹیکس کنسلٹنٹس بھی پریشان ہیں ، ہراسانی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ریٹرن فارم میں تبدیلی کرنے کے بعد کم از کم 90دن دینا لازمی ہوتا ہے ، کیا ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع ہوگی؟

ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ بہت سے لوگ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کر رہے تھے. اس عمل کو روکا گیا تاکہ ٹیکس ریٹرن فارم میں درست معلومات درج ہوسکیں ۔ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ان امیر لوگوں کے جو پہلے سے ہی یہ معلومات درج کر رہے ہیں، یہ دیگر لوگوں سے متعلق نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹیکس ریٹرن فارم میں‌تبدیلی سے ٹیکس گزاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ تبدیلی سے پہلےٹیکس ریٹر ن جمع کرانے والے نئی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں