لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لئےآنیوالے شائقین کو مفت افطار کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے والوں کو مفت افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق شائقین سٹیڈیم کے اندر فوڈ سٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی فتح کی صورت میں فائنل میچ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔