whatsapp image 2024 09 22 at 12 4

چمن: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ میں ایریا سپروائزر شہید، خواتین اہلکار محفوظ

چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں‌ ایریا سپروائزر شہید ہوگئے۔ حملے میں‌ خواتین اہلکار محفوظ رہیں.

لیویز حکام کے مطابق چمن میں روغانی تھری یونین کونسل میں پولیوٹیم پر حملے میں ایریا سپروائزر عبدالقادر شہید ہوگیا ۔ حملے میں دو خواتین پولیو ورکرز محفوظ رہیں۔

حملے کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق پولیو ٹیم معمول کے مطابق علاقہ میں‌ بچوں‌ کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا . جس میں‌ایریا سپروائزر موقع پر ہی شہید ہو گیا.

لیویز حکام نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں