میانوالی: بیوہ بھابی کو مبینہ طور پر دیوروں نے گلا دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ کا شوہر قلات بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا تھا، ملزمان بیوہ کو ملنے والی امداد چھیننا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق شہید ایف سی سپاہی عطا اللہ شاہ کے تین بھائی واجبات اور مالی فوائد کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس کی بیوہ پر دباؤ ڈالتے تھے۔مقتولہ نے واجبات کی رقم اور مالی مراعات ملزمان کے نام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کےبعد ملزمان نے مقتولہ کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق قتل سے ایک دن پہلے مقتولہ کی عدت پوری ہو ئی تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے والدکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی.
پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیںتشکیل دے دی گئیںہیںاور جلد ملزم قانون کی گرفت میںہوںگے.