410083 7691758 updates

پلاٹ کے تنازع پر بہن کے ہاتھوں بھائی کا قتل

کراچی: جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے ڈنڈے سے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا ۔ سکھن پولیس نے ملزمہ کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمہ آمنہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر بھائی سومر کو ڈنڈوں کے وارکرکے قتل کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں