بہاولپور: باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا، جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لےگیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کی جانب سے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے گئے ہیں.
