412720 6295496 updates

شوہر کے ہاتھوں قتل بیوی کی لاش نالے سے برآمد

گوجرانوالہ: نواحی علاقہ میں‌3 رو ز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش سیوریج نالےسے مل گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر ملوث ہے، جس نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش تلاش کی گئی جس کے بعد 3 روز سے لاپتا خاتون کی لاش کو نالے سے برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ورثاء نے خاتون کےگھر سےلاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی، جبکہ دیگر ضروری قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے.

دوسری جانب خاتون کی لاش بری حالت میں‌برآمد ہونے پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہو گئےاور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں