کراچی: کلفٹن بوٹ بیسن سے ملنے والی لڑکی اور لڑکے کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے ، لڑکا مسیحی برادری اور لڑکی مسلم ہے ، مقتول ساجد مسیح پر مقتولہ ثناء آصف کے اغواء کا مقدمہ درج ہے ، گوجرانوالہ میں درج مقدمے کی کاپی سامنے آ گئی ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی میں درج ہے، مقدمہ میں 17 برس کی ثناء کو اغواء کرنے کی دفعات شامل کی گئیں، مقتول ساجد مسیح اور دیگر کیخلاف 15 جولائی کو مقدمہ درج ہوا تھا، لڑکے اور لڑکی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا،مزید تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ ممکنہ طور پر پسند کی شادی کے لیے دنوں کراچی آئے تھے، مقتولین کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔
ایس ایس پی مہروز علی نے بتایا کہ لاشوں کے قریب سے نائن ایم ایم کے 2 خول ملے، دونوں کو یہیں قتل کیا گیا،لاشیں 6 سے 7 گھنٹے پرانی ہیں، یہ مقام سڑک سے تقریبا ایک کلو میٹر اندر ہے،کار کے ذریعے یہاں آنا ممکن نہیں، ممکنا طور پر موٹر سائیکل کے ذریعے یہاں لایا گیا۔
قبل ازیں کراچی کے ساحل کے قریب دوہرے قتل کی پراسرار واردات، پولیس کو خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں۔ترجمان چھیپا کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب کلفٹن کے ساحل کے قریب لاشوں کی اطلاع ملی۔