Untitled 2025 09 15T181941.884

علی پور میں‌پانی کم ہونے پر بچوں‌سمیت 11 افراد کی لاشیں‌برآمد

علی پور: سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا.

سیلاب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے گیارہ افراد کی لاشیں پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے نکال لیں.

علی پور کے علاقہ میں سیلاب کا پانی کم ہونے پر ریسکیو آپریشن کے دوران بیشتر لاشیں جھاڑیوں میں‌پھنسی ہو ئی پائی گئیں. جن میں بیشتر بچے شامل تھے، جو سیلاب کے دوران بہہ جانے کے بعد سے لاپتہ تھے.

سیلاب کی نذر ہوکر جانبحق ہونے والوں میں شعیب، تاج بی بی، محمد اقبال،عامر ، علیشبہ، حسن ، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم لاشیں شامل ہیں.

تمام لاشوں کو پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکال کر ریسکیو 1122 کے حوالے کردیا گیا. جن کی تدفین کے لئے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں‌گی.

اپنا تبصرہ لکھیں